لندن میں فری کشمیر مہم کا آغاز کر دیا گیا

لندن میں فری کشمیر مہم کا آغاز کر دیا گیا

لندن: کشمیری اور سکھ کمیونٹی کی جانب سے لندن ٹرانسپورٹ نیٹ ورک پر فری کشمیر اور خالصتان زندہ باد مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ فری کشمیر اور خالصتان زندہ باد تحریک بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر کی گئی ہے۔ یہ اقدام بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کے لیے کیا گیا ہے۔

مختلف گاڑیوں پر لگائے گئے سائن بورڈز میں واضح کیا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی فوج غیر قانونی طور پر قابض ہے۔

یہ گاڑیاں پارلیمنٹ کی بلڈنگ سمیت لندن کے معروف کاروباری علاقوں میں گشت کرتی رہیں اور یہ سلسلہ ایک ماہ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ جس کے بعد یہ سلسلہ برمنگھم، بریڈ فورڈ، گلاس گو اور مانچسٹرتک پھیلا دیا جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں