معروف اداکارہ نیلم منیر ’کرکٹر‘ بن گئیں

معروف اداکارہ نیلم منیر ’کرکٹر‘ بن گئیں

لاہور:پاکستان کی معروف اداکارہ نیلم منیر جو کہ اپنی اداکاری اور سوشل میڈیا پر سرگرم رہنے کی وجہ سے بھی کافی شہرت رکھتی ہیں۔

  ٹی وی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی نیلم منیر کو سوشل میڈیا پر اس وقت کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جب ان کی کار میں ڈانس کرتے ہوئے ویڈیووائرل ہوئی تھی ،مگر اب اداکارہ کی کرکٹ کھیلتے ہوئے تصویر سامنے آگئی ہے جس میں نیلم منیر نے کرکٹ کٹ زیب تن کی ہوئی ہے اور بیٹ پکڑے شاٹ کھیلنے کیلئے تیار کھڑی نظر آرہی ہیں۔

تصویر کو اداکارہ نے اپنے فیس بک اکاﺅنٹ پر بھی شیئر کیا اور ہیش ٹیگ ویمن کرکٹر کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ ”یاد رکھیں کہ ہر چیز ممکن ہے ان کیلئے جو بھروسہ رکھتے ہوں“؟؟ جس کے بعد اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔خیال رہے کہ نیلم منیر کی حال ہی میں احسن خان کے ساتھ فلم ’چھپن چھپائی ‘ بھی ریلیز ہوئی تھی۔