دبئی: 5000درہم جرمانے کا ایس ایم ایس بھیجنے والوں کی تلاش میں ہیں ، یو اے ای حکام

دبئی: 5000درہم جرمانے کا ایس ایم ایس بھیجنے والوں کی تلاش میں ہیں ، یو اے ای حکام

ابو ظبہی : متحدہ عرب امارات میں رہنے والے ملکی اور غیر ملکی  شہری نئی پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں ۔  تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو ان کے موبائل پر ایس ایم ایس آتا ہے جس پر لکھا ہوتا ہے کہ " آپ نے غیر قانونی طور پر ورچوئل پرائیویٹ نیٹورک (وی پی این ) استعمال کیا جس کی وجہ سے آپ پر 5000 درہم جرمانا کیا جاتاہے ،اس جرمانے کی ادائیگی کے لیے نزدیکی پولیس اسٹیشن رابطہ کریں "۔

حکام کا کہناہے کہ ان کی طرف سے اس طرح کا کوئی بھی پیغام کسی بھی شہری کو نہیں بیجھا جارہاہے ۔ اس پیغام کو بھیجنا والوں کی تلاش کر رہے ہیں ۔ تاہم ایسا پیغام آنے کے بعد متحدہ عرب امارات کے سوشل میڈیا صارفین نے اس کا پرنٹ سکرین لے کر ٹوئیٹر پر بھی شیئر کیاہے ۔ متعدد صارفین نےایسا ایس ایم ایس موصو ل ہونے کی تصدیق کی ہے ۔

6465b14aceeca9845c5d4a1cca614e4b

ٹیلیکام ریگولیٹری اتھارٹی ( ٹی آر اے ) کے حکام کا کہناہے کہ شہری ایسے ایس ایم کی وجہ سے پریشان نہ ہوں ۔ مگر ایسا ایس ایم ایس آنے کی صورت میں فوری طور پر اطلاع دیں تاکہ وہ ان عناصر کو پکڑ سکیں جو افواہیں اور غلط خبریں پھیلانے میں ملوث ہیں ۔

da65d784196d413c172dafd03390a1f9