کشمیر اور فلسطین کے مسئلے پر اقوام متحدہ کی ساکھ داؤ پر لگ چکی ہے، ملیحہ لودھی

کشمیر اور فلسطین کے مسئلے پر اقوام متحدہ کی ساکھ داؤ پر لگ چکی ہے، ملیحہ لودھی

نیو یارک: اقوام متحدہ میں مستقل پاکستانی مندوب کا دبنگ اعلان کرتے ہوئے عالمی تنازعات حل نہ ہونے پر اقوام متحدہ کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیا۔

ڈاکٹر ملیحہ لودھی اپنے خطاب میں واضح کیا کہ کشمیر اور فلسطین کے مسئلے پر اقوام متحدہ کی ساکھ داؤ پر لگ چکی ہے۔ دونوں ملکوں کے حوالے سے پاس ہونے والی قرار دادوں پر عمل نہ ہونے سے اقوام متحدہ سے اعتماد اٹھ رہا ہے کیونکہ ان قراردادوں پر عمل کرنا سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے۔

پاکستانی مندوب نے کہا کہ عالمی تنازعات میں شدت آ رہی ہے اور نئے خطرات سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے ایک بار اس عزم کو دہرایا کہ پاکستان کشمیریوں اور فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں