وزیراعظم سے سعودی وزیرخزانہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے سعودی وزیرخزانہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

ڈیووس: سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں سعودی وزیرخزانہ کی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی۔ پاکستان میں مختلف منصوبوں میں سعودی سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جاری منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

وزیراعظم نے سعودی فرمانروا اور ولی عہد کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں سعودی عرب کے تجارت، توانائی اور سرمایہ کاری کے وزراء بھی موجود تھے۔ اعلیٰ سطح کا پاکستانی وفد بھی جلد سعودی عرب کا دورہ کرے گا۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں