چیف جسٹس نے اسما ء قتل کیس کا ازخود نوٹس لے لیا

چیف جسٹس نے اسما ء قتل کیس کا ازخود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان نے اسماء قتل کیس کا ازخود نوٹس لے لیا۔ آئی جی خیبرپختونخوا سے 24 گھنٹوں میں رپورٹ  طلب کر لی گئی۔

یاد رہے مردان کی کمسن اسماء کو 14 جنوری کو اغوا کرکے زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا اور 15 جنوری کو لاش ملی تھی تاہم خیبرپختونخوا پولیس 12 دن بعد بھی اسماء کے قاتل گرفتار نہیں کر پائی۔

ادھر ڈی جی پنجاب فرانزک ایجنسی کے مطابق ڈی این اے کے ذریعے عاصمہ سے زیادتی ثابت ہو گئی ہے۔ ڈاکٹر اشرف نے بتایا ڈی این اے کے لیے مقتولہ عاصمہ کے سر کے بال، ناخن اور دیگر مواد بھی بھیجا گیا تھا۔ بچی کے جسم کے نمونوں کے ڈی این اے سے زیادتی ثابت ہوئی ہے۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں