2008ء میں ہونیوالے ممبئی حملوں کا اصل ذمہ دار خود بھارت ہے، جرمن صحافی

2008ء میں ہونیوالے ممبئی حملوں کا اصل ذمہ دار خود بھارت ہے، جرمن صحافی

نئی دہلی: 26 نومبرسے 29 نومبر 2008 تک ممبئی میں دہشت پھیلائی گئی یہ حملہ بھارتی حکومت کی سوچی سمجھی سازش تھی۔ جرمن صحافی نے اپنی کتاب میں  بھارت کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کر دیا۔

ایلس ڈیوڈسن نے اپنی کتاب 'بھارت کا دھوکا' میں انکشاف کیا کہ بھارتی سیکیورٹی اور خفیہ اداروں نے منصوبہ بندی کے تحت ممبئی حملے کے حقائق کو مسخ کر کے پیش کیا۔ کارروائی کے دوران کئی اہم شواہد اور گواہان کو نظرانداز کیا گیا۔

ملزم کا کیس لینے والے ایک وکیل کو عدالت سے نکال دیا گیا جبکہ دوسرے کو قتل کر دیا گیا۔ حملے کے فوراً بعد پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ کی گئی تاکہ عالمی سطح پر پاکستان کی بدنامی ہو۔ 8 سو صفحات پر مشتمل کتاب میں پاکستان کے خلاف بھارت، امریکا اور اسرائیل کی غلیظ منصوبہ بندی کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں