جعلی مقابلے کرانیوالے راؤ انوار پر کیا جانے والا خودکش حملہ بھی مشکوک نکلا

جعلی مقابلے کرانیوالے راؤ انوار پر کیا جانے والا خودکش حملہ بھی مشکوک نکلا

کراچی: جعلی مقابلے کرانے والے پر کیا جانے والا خودکش حملہ بھی مشکوک نکلا۔ راؤ انوار پر مشکوک خودکش حملے میں ہلاک ہونیوالے شخص کی شناخت ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق ہلاک ہونیوالا 34 سالہ شخص کی شناخت گل سعید کے نام سے ہوئی ہے۔

گل سعید اورنگی ٹاؤن فرید کالونی کا رہائشی تھا۔ سی ٹی ڈی انچارج عمر خطاب نے خود کش حملے کو پہلے ہی مشکوک قرار دے رکھا ہے۔ عمر خطاب کا کہنا تھا تاریخ میں پہلا خودکش حملہ دیکھا ہے جس میں حملہ آور پھٹا نہیں جھلسا ہے۔

یاد رہے 16 جنوری کو ملیر کینٹ میں راؤ انوار پر مبینہ خود کش حملہ ہوا تھا۔ راؤ انوار کا دعویٰ تھا کہ حملہ آور کے دو ساتھی مبینہ طور پر فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں