دنیا کی سب سے بلند عمارت کی تعمیر کا باقاعدہ طور پر معاہدہ طے پاگیا

دنیا کی سب سے بلند عمارت کی تعمیر کا باقاعدہ طور پر معاہدہ طے پاگیا

’’نیو نیوز تازہ ترین‘‘
جدہ:سعودی عرب میں دنیا کی سب سے بڑی اور بلند عمارت کی تعمیر کا باقاعدہ طور پر ٹھیکہ دیدیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق برج خلیفہ سے بھی بلند عمارت کو تعمیر کرنے کا باقاعدہ طور پر معاہد ہوگیا ہے اور اس کی تعمیر کیلئے جدہ کی کمپنی کو ٹھیکہ دیدیا گیا ہے۔

عمارت کی ڈویلپر جدہ اکنامک کمپنی نے عمارت کے انفرا اسٹرکچر کی تعمیر کا ٹھیکہ مقامی تعمیراتی کمپنی الفوزان جنرل کنٹریکٹنگ کو دیا ہے یہ تعمیراتی کمپنی 12 ماہ میں صرف انفرا اسٹرکچر تعمیر کرے گی بقیہ کام علیحدہ ہیں۔

بعدازاں عمارت کی فنشنگ اور تکمیل 2020ءتک ہوگی جبکہ مجموعی طور پر عمارت کی تعمیر پر ایک ارب 20 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی، یہ عمارت ایک ہزار میٹر (3 ہزار 281 فٹ ) بلند ہوگی جب کہ برج خلیفہ 828 میٹر بلند ہے۔خیال رہے کہ اس عمارت کو 2013میں مکمل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم مختلف رکاوٹوں کے سبب اس کی تکمیل میں تاخیر ہوتی گئی اور اب آخر کار اس کی تعمیر کا باقاعدہ معاہدہ طے پاگیا ہے۔