سیکیورٹی معاملات میں کسی سے رعایت نہیں کی جائے گی، احسن اقبال

سیکیورٹی معاملات میں کسی سے رعایت نہیں کی جائے گی، احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا لاہورسے لاپتاسماجی کارکن رضا کو بازیاب کرانے کی کوشش کررہےہیں اور ابھی تک کسی ایجنسی نے تصدیق نہیں کی کہ رضا ان کے پاس ہے جبکہ ۔ لاپتاافراد کمیشن میں 9 فروری کورضا کیس کی سماعت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ موبائل رجسٹریشن وین سے دوردرازعلاقوں کے لوگ مستفید ہوسکیں گے اور 2018  کے انتخابات کے پیش نظر نادرا رجسٹریشن گاڑیاں چلائی جا رہی ہیں۔ ہمارا مقابلہ امریکا، برطانیہ یا جاپان جیسے ترقی یافتہ ممالک سے نہیں بلکہ خواتین کی جمہوری عمل میں شرکت ان کا حق ہے کیونکہ حکومت کا کام آسانیاں پیدا کرنا ہے مشکلات نہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا سیکیورٹی معاملات میں کسی سے رعایت نہیں کی جائے گی ہمیں ہوشمندی کے ساتھ سیکیورٹی کے معاملات درست کرنے ہیں۔ ایک اینکر نے خبر چلائی جس پر نوٹس ہوا بعد میں پتا چلا کہ خبر من گھڑت ہے لیکن لوگ من گھڑت خبریں پھیلانے والوں سے چوکنا رہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں