انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو پاکستان پہنچ گئے

انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو اور خاتون اول مادام ایریانا ویدودو اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ نور خان ائربیس پر صدر مملکت ممنون حسین نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ آمد پر انڈونیشیا کے صدر کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

انڈونیشیا کے صدر اپنے دو روزہ سرکاری دورے کے دوران پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کرینگے۔

صدر مملکت ممنون حسین انڈونیشیا کے صدر کے اعزاز میں سرکاری ضیافت دینگے۔ اسکے علاوہ انڈونیشیا کے صدر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے بھی ملاقات کرینگے۔

وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے انڈونیشیا میں 14 سال سے قید اور کینسر کے مرض میں مبتلا پاکستانی شہری ذوالفقار علی کے معاملے پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی انڈونیشیا کے صدر کے دورہ پاکستان کے دوران بات کریں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں