عمران خان کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ

عمران خان کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ

اسلام آباد: کپتان پھر پارلیمنٹ سے دور ہو گئے اور پارلیمنٹ کے مشتر کہ اجلاس میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تحریک انصاف کی مرکزی قیادتنے تصدیق کر دی ہے۔

عمران خان جوائنٹ سیشن میں شریک نہیں ہوں گے پہلے بھی عمران خان متعدد بار پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ یاد رہے آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں انڈونیشیا کے صدر نے خطاب کرنا ہے۔

واضح رہے 2016 میں پاکستان کے دو روزہ دورے پر آنے والے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا تھا تاہم ایوان میں حزبِ اختلاف کی دوسری بڑی جماعت پاکستان تحریک انصاف نے اس اجلاس کا بائیکاٹ کیا تھ اور عمران خان نے اجلاس میں شرکت نہیں کی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں