ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا

ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا

ماہرہ خان نے فلم کے ایک سال مکمل ہونے پر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصاویر شیئر کر کے اپنی یادیں تازہ کیں ۔اداکارہ نے فلم کا ڈائیلاگ ”بیٹری سالہ“بھی دہرایا ۔

816d3054c41f1ec4e94d90ab7e00e69a

پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان اور بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی ایک برس قبل ریلیز ہونے والی فلم”رئیس“نے شائقین کی خوب داد سمیٹی تھی۔ راہول ڈھولکیا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں شاہ رخ خان گینگسٹر کے روپ میں نظر آئے تھے جبکہ ماہرہ خان کی خوبصورتی اور اداکاری کی بھی بے تحاشہ تعریف کی گئی تھی۔

بلاشبہ فلم”رئیس“ماہرہ خان کے کیرئیر کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوئی۔”رئیس“کے بعد ماہرہ خان کا شمار پاکستان کی صف اول کی اداکاراوں میں ہونے لگا۔