سپریم کورٹ اتوار کو زینب قتل کیس کی سماعت کرے گا، ڈاکٹر شاہد مسعود بھی طلب

سپریم کورٹ اتوار کو زینب قتل کیس کی سماعت کرے گا، ڈاکٹر شاہد مسعود بھی طلب

اسلام آباد: سپریم کورٹ زینب قتل کیس کی سماعت پیر کی بجائے اتوار کو لاہور رجسٹری میں کرے گی جس کی کاز لسٹ جاری کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، آئی جی جیل خانہ جات اور ڈی جی فرانزک پنجاب کو بھی نوٹس جاری کردیا ہے۔جب کہ کیس کے ملزم عمران کے بینک اکاونٹس کا دعویٰ کرنے والے اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کو بھی عدالت میں طلب کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ایک ٹی وی اینکر نے ملزم کے متعدد بینک اکاو¿نٹس کا دعویٰ کیا تھا جس کا شہبازشریف نے نوٹس لیتے ہوئے جے آئی ٹی کو تحقیقات کا حکم دیا تھا۔اسٹیٹ بینک نے ملزم عمران کے بینک اکاو¿نٹس کی چھان بین مکمل کرکے کوئی اکاو¿نٹ نہ ملنے کی رپورٹ جمع کرادی ہے۔