میئرسیالکوٹ سمیت دوپٹواریوں پر اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج

میئرسیالکوٹ سمیت دوپٹواریوں پر اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج

"نیو نیوز تازہ ترین "

 سیالکوٹ(عثمان اقبال  نمائندہ نیو نیوز سے)میئرسیالکوٹ سمیت دوپٹواریوں پر اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ پولیس نے مئیر سیالکوٹ سمیت دو پٹواریوں کے خلاف ہاؤسنگ کالونی میں مبینہ کرپشن پر مقدمہ درج  کر دیا ہے ۔  ذرائع کے مطابق پٹواریوں نے میئر توحیداختر کی ہاؤسنگ کالونی کو فائدہ پہنچانے کیلئے ریکارڈ تبدیل کیاتھا۔میئرکی ملی بھگت سے پٹواریوں نے کروڑوں کی اراضی کا ریکارڈ تبدیل کیا۔

اینٹی کرپشن اسٹبلیشمنٹ حکا م کے مطابق محکمہ مال کے ریکارڈ میں رد و بدل ثابت ہونے پر مقدمہ درج کیا گیا۔متعدد انکوائریوں کے بعد مقدمہ درج کیا مقدمہ میں متعدد دفعات شامل کی گئیں ہیں ۔ذرا ئع نے مزید انشاف کیاہےکہ کروڑوں کی اراضی کے فراڈ پرمیئر میونسپل کارپوریشن کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے واضح رہے کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف کی بیگم بھی ہاؤسنگ کالونی میں 20فیصد کی پارٹنر ہے۔