صوبہ پنجاب میں ہونے والے عوامی ترقیاتی کاموں کی ڈاکومنٹری فلم تیار کرنے کا حکم 

صوبہ پنجاب میں ہونے والے عوامی ترقیاتی کاموں کی ڈاکومنٹری فلم تیار کرنے کا حکم 

سرگودھا: مسلم لیگ ن نے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی،صوبہ بھر میں ہونے والے عوامی ترقیاتی کاموں کی ڈاکومنٹری فلم تیار کرنے کا حکم، انتخابی مہم کے دوران ان اضلاع میں قائدین کے خطاب سے پہلے ہونے والے ترقیاتی کاموں کی پورٹ پر اجیکٹ کے ذریعے دیکھا ئی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق سرگودھا سمیت پنجاب کے 36 اضلاع اور ان کی تحصیلوں میں ہونے والے ایسے فلاحی کام جس سے براہ راست عوام کو فائدہ پہنچا ہو اور وہ اس سے خوش بھی ہوں ایسے تمام منصوبوں کی ویڈیو فلم،تصاویرکے علاوہ دیگر تمام اہم معلومات پر مبنی خصوصی ڈاکومینٹری پورٹ بنا کر حکومت کو بھجوائی جائے تا  کہ مسلم لیگ ن کی قیادت عام انتخابات 2018 میں اپنے انتخابی جلسوں اور جلسوں کے ساتھ ساتھ ان اضلاع کے تقاریر کے دوران ان کاموں کی تفصیلات عوام کو بتا سکیں تاکہ اس سے انہیں انتخابات میں عوام کی ہمدریاں حاصل ہوں اور ایک مرتبہ پھر وفاق میں اپنی حکومت قائم کر سکے۔

گذشتہ 9 سالوں سے پنجاب میں مسلم لیگ ن جبکہ گزشتہ ساڑھے چار سال سے وفاق میں حکومت کر رہی ہے لیکن پنجاب میں ہونے والے تمام ترقیاتی کام جس کا براہ راست فائدہ عوام الناس کوپہنچا ہو ڈاکومینٹری رپورٹ میں ہسپتالوں سکولوں پینے کے میٹھے پانی سمیت دیگر بنیادی سہلولیات کے ساتھ ساتھ محکمہ مال کے بنائے جانے والے کمپیوٹر رائز سنٹروں ،کمپورٹررائز فرد،اسلحہ لائسنس سمیت اہم سڑکوں کو نمایا اجاگر کرنے کا کہا گیا ہے۔

ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہا گیا ہے کہ اپنے اپنے اضلا ع کے اراکین اسمبلی کی تصاویر بھی رپورٹ کے ساتھ ارسال کی جائے تاکہ بوقت ضرورت انہیں استعمال کیا جا سکے۔

مصنف کے بارے میں