پاکستان کیساتھ دوستی اور ہم آہنگی سے بڑھ کر تعلقات ہیں، انڈونیشین صدر

پاکستان کیساتھ دوستی اور ہم آہنگی سے بڑھ کر تعلقات ہیں، انڈونیشین صدر

اسلام آباد: انڈونیشیا کے صدر جوکو وڈوڈو نے کہا ہے کہ پاکستان کے درمیان تعلقات دوستی اور ہم آہنگی سے بڑھ کر ہیں۔
وفاقی دارالحکومت میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انڈونیشیا کے صدر جوکو وڈوڈو کا کہنا تھا کہ انڈونیشیا مسلم آبادی والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے جہاں مسلمانوں کے ساتھ دیگر مذاہب کے لوگ بھی آباد ہیں۔بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے انڈونیشیا کی آزادی کی حمایت کی تھی جب کہ پاکستان کی طرح انڈونیشیا بھی عالمی امن کے لیے پرعزم ہے۔
صدر جوکو وڈوڈو کا کہنا تھا کہ ہم آہنگی، اتحاد اور بھائی چارہ ہمارا نصب العین ہے اور پاکستان کے ساتھ تعلقات دوستی اور ہم آہنگی سے بڑھ کر ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرح انڈونیشیا بھی فلسطین کی جدو جہد آزادی کی مکمل حمایت کرتا ہے۔معاشی ترقی کے لیے سیاسی استحکام ناگزیر ہے اور ہم آسیان فورم کے ذریعے خطے کی ترقی کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں۔