سازشی عناصر کو عوام2018 کے انتخابات میں جواب دیں گے : نواز شریف

سازشی عناصر کو عوام2018 کے انتخابات میں جواب دیں گے : نواز شریف

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ سازشی عناصر کو عوام 2018 کے انتخابات میں جواب دیں گے، آئندہ انتخابات میں ووٹ کے تقدس اورعدل کی بحالی کیلیے میدان میں نکلیں گے۔


سابق وزیراعظم نوازشریف نے جاتی امرا میں لیگی کارکنوں سے ملاقات کی، اس موقع پر کارکنوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ سازشی عناصر کو عوام 2018 کے انتخابات میں جواب دیں گے، عوامی رابطہ مہم میں تیزی لائیں گے جس کے لیے لیگی کارکن متحرک ہو جائیں، (ن)لیگ کے کارکنان تیار ہوجائیں ملک بھر میں جلسے جلوس کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن)ئندہ انتخابات میں ووٹ کے تقدس اور عدل کی بحالی کے لیے میدان میں نکلے گی جب کہ کھوکھلے نعرے لگانے والے ہمارے ترقیاتی کاموں کامقابلہ کرکے دکھائیں۔