(ن) لیگ نے سینیٹ الیکشن کے ٹکٹ کیلیے درخواستیں طلب کر لیں

(ن) لیگ نے سینیٹ الیکشن کے ٹکٹ کیلیے درخواستیں طلب کر لیں

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے مارچ 2018 میں ہونے والے سینیٹ الیکشن کے ٹکٹ کے لیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پارٹی نے مارچ 2018 میں ہونے والے سینیٹ الیکشن کے ٹکٹ کے لئے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق سینیٹ الیکشن کے ٹکٹ کے لئے درخواستیں 27 جنوری سے 3 فروری تک پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اسلام آباد سیکریٹریٹ میں وصول کی جائیں گی۔خیال رہے کہ 11 مارچ کو 104 میں سے سینیٹ کے 52 ممبران ریٹائرڈ ہو رہے ہیں جن میں پنجاب اور سندھ سے 12، 12، خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے 11،11 سینیٹرز ریٹائر ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے انتخابات کے لیے شیڈول 2 فروری کو جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ں