کل جڑانوالہ میں ن لیگ کے جلسے میں عوام کا سمندر ہوگا:مریم اورنگزیب

کل جڑانوالہ میں ن لیگ کے جلسے میں عوام کا سمندر ہوگا:مریم اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف نے پاکستان سے دہشتگردی کو ختم کیا ، عوام نواز شریف کو چوتھی مرتبہ وزیراعظم منتخب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعت مریم اورنگزیب نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے ملک کو موٹرویز اور سی پیک کے منصوبے دیئے ہیں ۔

کل مسلم لیگ ن کے جلسے میں عوام کا سمندر ہوگا ، ن لیگ نے ملک سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا ، کچھ روز پہلے لاہور میں خالی کرسیوں کا جلسہ ہوا تھا۔

انھوں نے کہا کہ ہماری تحریک عدل کی بحالی کی تحریک ہے ، جڑانوالہ کے عوام میاں نواز شریف سے بے پناہ محبت کرتے ہیں ، نواز شریف کے خلاف ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی ہے۔