بھارتی مظالم کشمیریوں کو حق خودارادیت سے محروم نہیں رکھ سکتے، شہباز شریف

بھارتی مظالم کشمیریوں کو حق خودارادیت سے محروم نہیں رکھ سکتے، شہباز شریف

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نہتے کشمیریوں پر بھارتی قابض افواج کے بدترین ظلم و ستم پرعالمی ضمیر کو بیدار ہونے کی ضرورت ہے،بھارتی افواج کے مظالم کشمیریوں کو زیادہ دیر تک حق خودارادیت سے محروم نہیں رکھ سکتے۔
صدر آزاد کشمیر مسعود خان سے ملاقات کے دوران شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے واقعات اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت فعل ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اپنے فلاحی پروگراموں میں آزادکشمیر سمیت پاکستان کی تمام اکائیوں شامل کیا ہے،آزاد کشمیر کے عوام کو بنیادی سہولیات زندگی سے مستفید کرنے کے پروگراموں کیلئے خطیر فنڈز فراہم کیے جارہے ہیں۔اس موقع پرصدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر بھر پور طریقے سے اجاگر کیا ہے۔