آصف زرداری بلوچستان ہائوس ٹریڈنگ کا خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں: سعد رفیق

آصف زرداری بلوچستان ہائوس ٹریڈنگ کا خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں: سعد رفیق


اسلام آباد: وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ کے ساتھ ملکر بلوچستان ہاؤس ٹریڈنگ کا گھناونا کھیل کھیل رہا ہے تاہم مسلم لیگ ن و دیگر جماعتیں ملکر جمہوریت کے لبادے سے سینٹ اراکین کی خر یدو فروخت کا گھناونا کھیل نہیں کھلنے دیں گے


ایک بیان میں مسلم لیگ ن کے رہنما وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آصف علی زرداری کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کا اغاز ہے بلوچستان میں تبدیلی در حقیقت جمہوریت کے غلاف میں لپٹی خریدو فروخت ہے زرداری نے بلوچستان سے سنیٹ نشتیں لینے کے لئے جمہوریت دشمن سوچ کا ساتھ دیا انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے بھٹو کی پیپلزپارٹی کو بھاوتاؤ کا بازار بنائے رکھا ہے وہ اپنی ہمشیرہ کو چیئرمین سینٹ بنواکر نظام پر مسلط رہنا چاہتے ہیں سینٹ کنٹرول کرنے کے لئے زرداری ہر جماعت کے ممبران کو خریدن ی سازش کررہے ہیں مگر ملسم لیگ ن اور دیگر جماعتیں ہارس ٹریڈنگ کا راستہ روکیں گی۔


وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف خبردار رہے کیونکہ ان کے ممبران آصف علی زرداری کی سودے بازی کے نشانے پر ہیں زرداری کی کرپٹ سوچ نے میثاق جمہوریت کی دھجیاں اُڑا ہیں زرداری کی جمہوریت کے مبادلے میں ارکان کی خریدو فرخت کا گھناونا کھیل نہیں کھیلنے دیں گے گالیاں دو الزام لگاؤن سازش کرو تمہیں شرمناک جمہوریت کا دور واپس نہیں لانے دینگے انہوں مزید کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں پیپلزپارٹی کی کوئی نشت نہیں قیوم سومرو کٹھ پتلی حکومت بنانے کے گھناونا کھیل کا م کا حصہ بنے رہے جبکہ پچھلے سینٹ الیکشن میں بھی زرداری نے خریدوفرخت کی کوشش کی مگر خریدوفرخت کی اس کوشش کی باوجود انہیں زیادہ کامیابی نہیں ملی۔