فلم ”پنجاب نہیں جاوں گی“ سے نئی شنا خت ملی ، مہوش حیات

فلم ”پنجاب نہیں جاوں گی“ سے نئی شنا خت ملی ، مہوش حیات

کراچی: مایہ ناز پاکستانی ماڈل و اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ مجھے فلم ”پنجاب نہیں جاو¿ ں گی “ کی ملک و بیرون ملک کامیابی سے بطور فلمسٹار نئی شنا خت ملی ہے ۔ ٹی وی فنکاروں ،ماڈلز نے انڈسٹری کو نئی زندگی دی، ریمپ پر واک ہر فنکار کی خواہش ہوتی ہے۔


تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں مہوش حیات کا کہناتھا کہ فلموں کے شیڈول کے باعث فیشن انڈسٹری کو وقت دینا ہر ماڈل و فنکارہ کیلئے مشکل ترین امر ہوتا ہے ،فلم و فیشن انڈسٹری سے ہم بین الاقوامی سطح پر اپنی شناخت بنارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ٹی وی فنکاروں و ماڈلز نے شوبز انڈسٹری کو ایک نئی زندگی دی ہے جس کااحساس اس شہر سے دور بیٹھے ہوئے لوگ نہیں کرسکتے۔ فلم پنجاب نہیں جاو¿ ں گی کی ملک و بیرون ملک کامیابی سے بطور فلمسٹار نئی شنا خت ملی ہے اب بھی کئی نئی فلموں کی آفرز موجود ہیں لیکن اچھا کردار و جاندار سکرپٹ میری ترجیح ہے۔