میاں نواز شریف خطے میں امن ، تحفظ کی ضمانت ہیں:عابد شیر علی

میاں نواز شریف خطے میں امن ، تحفظ کی ضمانت ہیں:عابد شیر علی
کیپشن: abid sher ali multan media statement channel 24 وزیر مملکت عابد شیر علی

فیصل آباد:وفاقی وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف خطے میں امن اور تحفظ کی ضمانت ہیں ، جڑانوالہ کا جلسہ اپوزیشن کی منفی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف خطے میں امن اور تحفظ کی ضمانت ہیں ، جڑانوالہ کا جلسہ اپوزیشن کی منفی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ دھرنوں کے با وجود وہ ملک کو آگے لیکر گئے پاگل خان ، شیدے ٹلی نے ساڑھے 4 سال دھرنوں اور گالی گلوچ الزامات کی سیاست کی ن لیگ کی حکومت نے اپوزیشن کی منفی سیاست کے باوجود ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔

عابد شیر علی نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر بھرپور طریقے سے اجا گر کیا ، اپوزیشن گزشتہ ساڑھے 4 سال منفی اور گالی گلوچ کی سیاست کرتی رہی۔