قومی ائیرلائین کا چین و سعودی عرب کیلئے پروازیں بڑھانے کا فیصلہ

قومی ائیرلائین کا چین و سعودی عرب کیلئے پروازیں بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد :پاکستان ائیر لائن (پی آئی اے) نے سعودی عرب اور چین کیلئے پروازیں بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔ زائرین کی سہولت کے لیے ایران کے شہر مشہد کے لیے بھی پروازیں جلد شروع کی جارہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مالی حالات کو بہتر بنانے کے لیے قومی ایئر لائن نے نیا کاروباری منصوبہ بنا لیا۔ پی ا?ئی اے نے زیادہ منافع دینے والے روٹس پر پروازوں میں بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق سعودی عرب اور چین کے لیے پروازوں کی تعداد بڑھائی جارہی ہیں۔
جدہ کے لیے پروازوں کی تعداد 28 سے بڑھا کر 31 اور مدینہ کے لیے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 9 سے 10 کی جارہی ہے جب کہ بیجنگ کے لیے اسلام آباد اور کراچی سے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 2 سے 4 کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔زائرین کی سہولت کے لیے ایران کے شہر مشہد کے لیے بھی پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔