سونم کپور سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کا حصہ بننے پر خوش

سونم کپور سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کا حصہ بننے پر خوش

نئی دہلی: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ سونم کپور کا کہنا ہے اداکار سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم میں کام کرنا ان کیلئے بہترین رہا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں سونم کپور کا کہناتھاکہ یہ انتہائی اچھا سفرتھا،فلم کی شوٹنگ دلچسپ ثابت ہوئی۔ انہوں نے فلم میں کام کرنے پر فلم کی پوری ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا۔ہدایتکار راج کمار ہیرانی کی نئی فلم سنجو' میں سونم کپور اداکار سنجے دت کی فلم میں رنبیر کپور کیساتھ نظرآئی ہیں سنجے دت کی حقیقی زندگی پر مبنی فلم میں اہم اداکار کام کررہے ہیں۔