اضافی موبائل لانے پر ٹیکس کیوں لگایا ، چینی شہری نے انوکھا احتجاج کردیا

اضافی موبائل لانے پر ٹیکس کیوں لگایا ، چینی شہری نے انوکھا احتجاج کردیا
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا ۔۔ اکرم شانی فیس بک پیج چینی مسافر پرواز نمبر CZ6 007 کے ذریعے نیو اسلام آباد ائیرپورٹ آئے تھے

اسلام آباد: حکومت کی طرف سے  بیرون ملک سے اضافی موبائل لانے پر ٹیکس لاگو کرنا مہنگا پڑ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ائیر پورٹ پر چینی شہریوں سے اضافی موبائل فونز لانے پر ٹیکس مانگ گیا تو وہ احتجاجاََ ائیر پورٹ کے مرکزی دروازے پر لیٹ گئے ۔

نیو اسلام آباد ائیر پورٹ پر چینی مسافر ائیر پورٹ پہنچے  چینی شہریوں کو موبائل فونز پر 285 ڈالر لاگو کی گئی تھی ۔ جس کے بعد انہوں نے احتجاج  کیا۔ اے ایس ایف اہلکاروں نے مرکزی دروازے سے ہٹا دیا ۔

پی ٹی آئی حکومت نے بیرون ملک سے ایک زائد اضافی فون لانے پر ٹیکس لاگو کیا ہے 

چینی شہریوں کا کہناتھا کہ وہ بین الااقوامی مسافر ہیں اور چینی شہری ہیں ان پر یہ قانون لاگو نہیں ہوتا تاہم موبائل ٹیکس وصول کرنے والے  حکام کا کہناتھا کہ یہ ٹیکس ہر پاکستان اور بین الاقوامی مسافر پر لاگو ہوتاہے ۔

چینی مسافر پرواز نمبر CZ6 007 کے ذریعے نیو اسلام آباد ائیرپورٹ آئے تھے ۔

اس سے پہلے پاکستانی شہری سے دس ہزار سے زائد ٹیکس وصول کرنے پر بھی پاکستان بھر میں ہنگامہ کھڑا ہوگیاتھا