ویسٹ انڈیز کیخلاف ہوم سیریز، پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا

ویسٹ انڈیز کیخلاف ہوم سیریز، پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا
کیپشن: تصویر بشکریہ پی سی بی ٹوئٹر

لاہور:ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے قومی خواتین ٹیم کا اعلان کردیاگیا جس کیلئے بسمہ معروف کو کپتانی دیدی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے ہوم سیریز کیلئے قومی ویمنز ٹی 20 اور دبئی میں ون ڈے سیریز کیلئے سکواڈز کا اعلان کردیا ہے ،بسمہ معروف کو دونوں سیریز کی کپتانی دی گئی ہے۔

d208d77d9c7633d66e9a554eb856aae2

ویسٹ انڈیز اپنے دورہ پاکستان میں تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 31 فروری سے کرے گی جبکہ چیف سلیکٹر ویمنز ٹیم جلال الدین نے 14 رکنی ٹی ٹونٹی سکواڈ کا اعلان کیا۔

دیگر کھلاڑیوں میں ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، ڈیانا بیگ ،ارم جاوید، جویریہ خان، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز ،نڈا ڈار، ثنا میر، سدرہ امین، سدرہ نواز اور عمائمہ سہیل شامل شامل ہیں۔ویسٹ انڈیز خواتین ٹیم 29 جنوری کو کراچی پہنچے گی، ٹی 20 سیریز کراچی اینڈ ساؤتھ کلب میں 31 جنوری تا تین فروری کو کھیل جائے گی۔


دبئی میں ویسٹ انڈیز سے آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ ون ڈے سیریز کیلئے بھی 14 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔کپتان بسمہ معروف کیساتھ ایمن انور، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، جویریہ خان،کائنات امتیاز، ناہیدہ خان، نشرا سندھو، ندا ڈار، صبا نذیر، ثنامیر، سدرہ امین، سدرہ نواز اور عمائمہ سہیل کو چناگیا ہے، مقابلے دبئی میں 7، 9 اور 11 فروری کو ہونگے۔