جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی20 سیریز،امام الحق کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ

جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی20 سیریز،امام الحق کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ
کیپشن: سکرین شاٹ

لاہور:جنوبی افریقہ کیخلاف تیسرے ون ڈے میچ میں سنچری سکور کرنے والے امام الحق کو ٹی 20 سیریز کیلئے منتخب نہیں کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ٹی 20 سیریز کے لیے اوپنر اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بھتیجے امام الحق کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے دس ٹیسٹ اور 19 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے والے امام الحق ابھی تک ٹی20 فارمیٹ میں ڈیبیو نہیں کرپائے ہیں اور اب ان کا انتظارمزید لمبا ہوگیا ہے، ون ڈے سیریز کے بعد امام الحق، محمد رضوان اور شان مسعود وطن واپس آجائیں گے۔

خیال رہے کہ امام الحق نے جنوبی افریقہ کیخلاف تیسرے ون ڈے میں سنچری سکور کرکے اپنے نقادوں کو جواب دے دیا اور انہوں نے سنچری سکور کرنے کے بعد منہ پر انگلی رکھتے ہوئے تنقید کرنے والوں کو جواب دیا کہ اب چپ ہوجاﺅ۔