خواجہ برادران کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 2 فروری تک توسیع

خواجہ برادران کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 2 فروری تک توسیع
احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر خواجہ سلمان رفیق بخار میں مبتلا تھے۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں خواجہ برادران کے جسمانی ریمانڈ میں 2 فروری تک توسیع کر دی۔


نیب لاہور نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں خواجہ برادران کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر انہیں احتساب عدالت میں پیش کیا اور خواجہ براردان کی طرف سے ان کے وکیل امجد پرویز نے دلائل دیے جب کہ نیب پراسیکیوٹر نے احتساب عدالت سے مزید 15 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر خواجہ سلمان رفیق بخار میں مبتلا تھے اور سماعت کے دوران کرسی پر بیٹھ گئے۔

نیب کی جانب سے 15 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر احتساب عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا جو کچھ دیر بعد سناتے ہوئے خواجہ برادران کے جسمانی ریمانڈ میں 2 فروری تک توسیع کر دی۔