پنجاب پولیس میں کرمنل ریکارڈ رکھنے والے پولیس افسران کو فارغ کیا جائے ، عمران خان

پنجاب پولیس میں کرمنل ریکارڈ رکھنے والے پولیس افسران کو فارغ کیا جائے ، عمران خان
کیپشن: فوٹو بشکریہ عمران خان آفیشل ٹوئٹر

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے  پنجاب پولیس میں اصلاحات کے لئے بڑا فیصلہ  کر لیا ۔پنجاب پولیس کو کرمنل ریکارڈ کے حامل اہلکاروں سے پاک کرنے کی ہدایت کر دی ۔


وزیر اعظم نے پنجاب حکومت کو پولیس کی سکروٹنی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخواہ کی طرح پنجاب پولیس میں بھی کریمنل ریکارڈ رکھنے والے اہلکاروں کی اسکروٹنی کی جائے۔وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلی پنجاب کو ہدایات جاری کر دیں ۔وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم کو بتایا کہ  پنجاب پولیس کی مکمل سکروٹنی کے لئے چھ ماہ درکار ہیں ۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ پنجاب پولیس کو خیبر پختونخواہ کی پولیس کی طرح ماڈل پولیس بنائیں گے۔ پولیس میں ریفارمز کے معاملے پر جلدی  کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان نے ساہیوال میں ہونے والے واقعہ کے بعد کی ہے ۔