سیف علی خان نے اپنی بیٹی سارہ علی کے ساتھ کام کرنے کی خبروں کی تردید کر دی

سیف علی خان نے اپنی بیٹی سارہ علی کے ساتھ کام کرنے کی خبروں کی تردید کر دی
کیپشن: image by facebook

ممبئی :بالی ووڈ سٹار  سیف علی خان نےاپنی بیٹٰی سارہ علی خان کے ساتھ کام کرنے کی سختی سے تردید کر دی ، سوشل میڈیا پر گرم خبروں کے مطابق باپ ، بیٹی نئی فلم میں اکٹھے جلوہ گر ہو رہے ہیں ۔

تفصٰیلات کے مطابق بالی ووڈ سٹار سیف علی خان نے اپنی بیٹی سارہ علی خان کے ساتھ کام کرنے کی سختی سے تردید کر دی ہے ، انھوں نے کہا کہ مستقبل قریب میں ایسی کسی فلم میں کام نہیں کر رہا ہوں ۔

سوشل میڈیا کے مطابق بھارتی ہدایتکار امتیاز علی اپنی نئی فلم  لوآج کل کے سیکوئل کا سکرپٹ تیار کر رہے ہیں جس میں انھوں نے سارہ علی اور سیف علی  کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، یہ دونوں اس فلم میں بھی باپ اور بیٹی کے کرداروں میں نظر آئیں گے ۔