اٹلی کے ہیلی کاپٹر کو ٹیک آف کے بعد حادثہ ، سیاحوں کے جہاز سے ٹکرا گیا

اٹلی کے ہیلی کاپٹر کو ٹیک آف کے بعد حادثہ ، سیاحوں کے جہاز سے ٹکرا گیا
image by facebook

روم:اٹلی کے ہیلی کاپٹر کو ٹیک آف کے بعد حادثے کا سامنا کرنا پڑ گیا ، ہیلی کاپٹر سیاحوں کے جہاز سے ٹکرا گیا ، حادثے کے دوران پانچ فراد زندگی کی بازی ہار گئے۔


تفصیلات کے مطابق اٹلی میں المناک حادثۃ پیش آگیا ، ہیلی کاپٹر ٹیک آف کے بعد سیاحوں کے جہاز سے ٹکرا گیا جس کے دوران پانچ افراد کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑ گیا ۔

حادثے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں ، دو افراد کو ملبے سے زندہ نکال تو لیا گیا ہے لیکن تاحال کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا کہ وہ بچ سکیں گے یا نہیں ، ایلپائن ریسکیو ٹیم کے ترجمان نے بتایا کہ حادثہ تین ہزار میٹرز کی بلندی پر پیش آیا ۔