غیر رجسٹرڈ موبائل فونز 15 فروری کو بند کر دیئے جائیں گے ، حماد اظہر

غیر رجسٹرڈ موبائل فونز 15 فروری کو بند کر دیئے جائیں گے ، حماد اظہر
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ غیر رجسٹرڈ موبائل فونز 15 فروری کے بعد بند کر دیئے جائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں واہگہ بارڈر پر ورلڈ کسٹمز ڈے کی مناسبت سے قائم تقریب سے خطب میں انہوں نے آنے والے دنوں میں ملک کو سمگلنگ سے پاک کرنے کے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ معاشی پیکج پاکستان کیکے عوام کی بھلائی کیلئے لایا گیا ہے جس میں کسی قسم کا کوئی ٹیکس عائد نہیں کیا گیا ۔موبائل پر ٹیکس کے حوالے سے بھی انہوں نے کہا کہ غریب آدمی کیلئے ٹیکس میں اضافہ نہیں کیا گیا البتہ امیر طبقے پر درآمدی موبائل میں ٹیکس میں اضافہ کیا گیا۔

خیال رہے کہ حکومت نے فانس بل 2019 میں درآمدی موبائل اور سیٹلائٹ فون پر سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافہ،30 ڈالر سے کم قیمت کے موبائل پر سیلز ٹیکس 150 روپے ہو گا۔30 سے 100 ڈالر قیمت کے درآمدی موبائل پر 1470 روپے سیلز ٹیکس عائد،100 سے 200 ڈالر قیمت کے درآمدی موبائل پر 1870 روپے سیلز ٹیکس عائد،200 سے 350 ڈالر قیمت کے درآمدی موبائل پر 1930 روپے سیلز ٹیکس عائد،350 سے 500 ڈالر قیمت کے درآمدی موبائل پر سیلز ٹیکس 6000 روپے سیلز ٹیکس عائد،500 ڈالر سے زائد قیمت کے درآمدی موبائل پر 10300 روپے سیلز ٹیکس عائد کر دیا گیا ۔حکومت نے شادی ہال پر ٹیکس 20 ہزار سے کم کرکے5 ہزار روپے کردیا ۔