پیٹرولیم مصنوعات میں 10 روپے فی لیٹر کمی کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات میں 10 روپے فی لیٹر کمی کا امکان
کیپشن: فوٹو فائل

اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10روپے لٹر تک کمی کا امکان ہے ۔

اوگرا ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے سمری وزارت خزانہ کو بھجوائی جائے گی ،یکم فروری سے پٹرول کی قیمتوں میں ایک دفعہ پھر حیران کن طور پر 4.30 پیسے کی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 80 پیسے، مٹی کا تیل 10 روپے اور لائٹ ڈیزل 5 روپے 50 پیسے تک سستا ہونے کا امکان ہے۔

  

یا د رہے اس سے قبل بھی جنوری میں حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں واضح کمی کا اعلان کیا تھا ۔