سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے ، لوگوں میں خوف و ہراس

سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے ، لوگوں میں خوف و ہراس
کیپشن: image by facebook

منگورہ : سوات اور اس کے گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔

تفصیلات کے مطابق کے پی کے علاقے سوات  اور اس کے گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے ۔

ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.5  تھی  جبکہ اس کی گہرائی 205 کلومیٹر  تھی جبکہ زلزلے کا  مرکز کوہ ہندوکش کاپہاڑی سلسلہ تھا۔

سیکیورٹی حکام نے ابھی تک زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں دی ہے ۔