شیخ رشید نے اپنے ہر محسن کو سانپ کی طرح  ڈسا ہے، رانا ثنااللہ

شیخ رشید نے اپنے ہر محسن کو سانپ کی طرح  ڈسا ہے، رانا ثنااللہ
کیپشن: فوٹو بشکریہ: ٹوئیٹر

لاہور:مسلم لیگ کے رہنما رانا ثنااللہ نے کہا کہ شیخ رشید  جمہوریت کا ڈاکو ہے، اس کے  اعصاب پر لیگی قیادت کا خوف طاری ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق، مسلم لیگ کے رہنما رانا ثنااللہ نے وزیر ریلوے شیخ رشید پر سخت تنقید کرتے ہوئے  کہا کہ راولپنڈی کے شیطان کو اپنے کیےسے بو آ رہی ہے، یہ تو چپڑاسی بننے کی کوشش کر رہا تھا  وزارت اطلاعات کی لاٹری لگ گئی ہے جو اس سے سنبھالی نہیں جا رہی ،  شیخ رشید نے اپنے ہر محسن کو سانپ کی طرح  ڈسا ہے ، اب اس کا ذہر  عمران خان کیلئےبھی جمع ہو رہا ہے۔

انہوں نے تلخ لہجے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ  شیدا ٹلی کے اعصاب پر لیگی قیادت  نواز شریف اور شہباز شریف کا خوف طاری ہے، شیخ رشید جمہوریت کا ڈاکو ہے، پھر کسی  واردات کے چکر میں ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے   وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ  شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنانا وزیر اعظم عمران خان کی غلطی تھی۔