افغان طالبان سے حالیہ ملاقاتیں ماضی کے مقابلے میں مثبت رہیں :زلمے خلیل زاد

افغان طالبان سے حالیہ ملاقاتیں ماضی کے مقابلے میں مثبت رہیں :زلمے خلیل زاد
کیپشن: image by facebook

کابل :افغانستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل داد نے کہا ہے کہ افغان طالبان سے مذاکرات کے حوالے سےدوحہ میں ملاقاتیں ماضی کےمقابلےمیں بہت زیادہ تعمیری رہیں۔

تفصیلات کے مطابق  افغانستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل داد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ   افغان طالبان سے مذاکرات کے حوالے سےدوحہ میں ملاقاتیں ماضی کےمقابلےمیں بہت زیادہ تعمیری رہیں۔

انھوں نے کہا کہ ابھی کئی معاملات پربات ہوناباقی ہے،جب تک سب باتوں پراتفاق نہیں ہوجاتاکچھ بھی منظورنہیں ہوگا،مذاکرات کرانےکے لیے قطرحکومت کےشکرگزار ہیں۔

زلمے خلیل داد نے کہا کہ قطرحکومت کےتعمیری تعاون کا شکریہ ادا کترے ہیں ،خصوصی طورپرقطرکےنائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ کی شمولیت پر شکر گزار ہیں۔