کراچی کو چالیس برس پہلے والا شہر بنائیں گے ، سپریم کورٹ کے فیصلے پر کام ہوگا : سعید غنی

کراچی کو چالیس برس پہلے والا شہر بنائیں گے ، سپریم کورٹ کے فیصلے پر کام ہوگا : سعید غنی
کیپشن: Image by facebook

کراچی : وزیربلدیات سندھ سعیدغنی نے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے کچھ عمارتوں اور سڑکوں کو 40سال پہلےکی طرح بنادیں،سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق کام کریں گے ۔

تفصٰیلات کے مطابق  کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  یہ ہوسکتا ہے کچھ سڑکوں پر لائٹس 40 سال پرانی طرز کی لگادیں، پلاٹس کمرشل کرنےکاسلسلہ ہر دور میں جاری رہا،سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق کام کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ  محکمہ ماسٹر پلان نے 930 پلاٹس کی حیثیت کو تبدیل کیا، شادی ہال مالکان کے خدشات دور کریں گے،معاملات کو قانون کے دائرے میں رہ کر حل کرناچاہتے ہیں  ، نوٹس سپریم کورٹ کےفیصلےکےبعد آیا،فیصلےمیں ایسی چیزیں نہیں تھیں۔

سعید غنی نے کہا کہ حالیہ نوٹس سپریم کورٹ کے22جنوری کےحکم کےبعدآیا،عوامی مسائل کوانسانی بنیادوں پر حل کرنا چاہتے ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے میں عمارتوں کو گرانےکا واضح حکم نہیں  ، شہرمیں کل شادی ہالز بند نہیں ہونگے۔

انھوں نے کہا کہ  سارا شہر پریشان ہے،پوائنٹ اسکورنگ اور الزام تراشی نہ کی جائے ، ایس بی سی اے کی جانب سے دیا گیا نوٹس منسوخ کردیا ہے ، عدالت سے مزید وقت لینے کی کوشش کریں گے جو عمارتیں کمرشل ہوچکی ہیں ان کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی۔

سعید غنی نے کہا کہ سپریم کورٹ میں نظر ثانی درخواست دائر کریں گے، عہدہ چھوڑ دوں گا کسی کا گھر نہیں گرانے دوں گا،سندھ حکومت ایسا کوئی کام نہیں کریگی جس سےلوگوں کوپریشانی ہو ، لوگوں نے شادی ہال بک کروائے ہوئے ہیں ، شادی ہال مالکان کے خدشات دور کریں گے۔