چین سے پھیلنے والا خطرناک وائرس کئی ممالک میں پہنچ گیا

چین سے پھیلنے والا خطرناک وائرس کئی ممالک میں پہنچ گیا

بیجنگ: کرونا وائرس کے وار، چین سے پھیلنے والا خطرناک وائرس کئی ممالک میں پہنچ گیا۔ چین میں ہلاکتیں 56 ہوگئی۔

بھارت میں وائر سے متاثرہ 100 افراد ہسپتال پہنچ گئے، امریکا، فرانس ، آسٹریلیا، جاپان، جنوبی کوریا سمیت مختلف ممالک میں کئی افراد متاثر ہوگئے۔

ادھر وہان سمیت چین کے 11 شہروں میں لاک ڈاؤن۔ ائیرپورٹ، ٹرین اسٹیشنز سب بند، پبلک ٹرانسپورٹ بھی معطل۔ شہر سے نکلنے والوں کی اسکریننگ کی جارہی ہے۔

چین

 کے صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ملک کو اس وقت بدترین صورتحال کا سامنا ہے، یقیناً اس جنگ میں کامیاب ہوجائیں گے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اقدامات پر چین کی تعریف کی ہے۔