محکمہ موسمیات نے ملک میں بارش کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے ملک میں بارش کی پیشگوئی کر دی

لاہور: ملک کے بیشتر حصوں میں سردی برقرار، کراچی میں کل سے سردی کی ایک اور لہر آنے کو تیار، گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ بھی جاری۔

گزشتہ روز کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد سردی کی شدت بڑھ گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بلوچستان، وسطی سندھ، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آج مطلع آبر آلود رہے گا اور ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔

آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت میں اسکردو منفی 20، بگروٹ منفی 13، استور منفی 12 اور پارا چنار، گوپس اور کا لام میں منفی 11 ڈگری رہا۔