عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے، ناراض اتحادی بھی مان جائیں گے: شیخ رشید

عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے، ناراض اتحادی بھی مان جائیں گے: شیخ رشید

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے واضح کر دیا کہ حکومت کو کسی سے کوئی خطرہ نہیں ہے، قوم کو بس شریفوں اور زرداریوں کے ایجنٹوں سے خطرہ ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے، ناراض اتحادی بھی مان جائیں گے۔ عمران خان کے علاوہ اس وقت کوئی آپشن نہیں، ملک میں مافیا کو کمزور کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان آج لاہور جائیں گے تو اچھی خبریں آئیں گی۔ ای سی سی میں آٹا برآمد کرنے کی مخالفت کی، مہنگائی کا جن نکل آیا، بوتل میں بند کر دیں گے۔