پاکستان میں کرپشن میں اضافہ نہیں ہوا: ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل

پاکستان میں کرپشن میں اضافہ نہیں ہوا: ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل

اسلام آباد: پاکستان میں کرپشن میں اضافہ نہیں ہوا، کرپشن سے متعلق رپورٹ پر ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی وضاحت آگئی۔

وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ رپورٹ کے لیے ڈیٹا سال 2015، 2016، 2017 کا لیا گیا۔ میڈیا نے سی پی آئی کے 2018 کے ڈیٹا کو رپورٹ کیا۔ 2019 کا ڈیٹا رواں سال جاری کیا جائے گا۔

چیئرمین ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کا اسکور ایک کم ہونے کا مطلب کرپشن میں اضافہ یا کمی نہیں، پاکستان کا اسٹینڈرڈ مارجن بدستور 2.46 ہے۔ انڈیکس میں شامل ڈیٹا ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا نہیں ہوتا۔ رپورٹ میں 13 مختلف ذرائع کے اعداد و شمار شامل ہوتے ہیں۔

سہیل مظفر کا کہنا ہے کہ رپورٹ کو مس رپورٹ کرکے پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ چیئرمین ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے کہا کہ موجودہ حکومت کے کرپشن کے خلاف اقدامات کو سراہتے ہیں۔