'آٹا وافر مقدار میں موجود تھا لیکن سستی قیمت پر ایکسپورٹ کر دیا گیا'

'آٹا وافر مقدار میں موجود تھا لیکن سستی قیمت پر ایکسپورٹ کر دیا گیا'

کراچی: پی ایس پی کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ بڑے بڑے عہدے قبر میں ساتھ نہیں جائیں گے۔ اگر ہم نہیں بولیں گے تو ہمیں قبر میں حساب دینا پڑے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ حکمران لوگوں کو سہولیات فراہم کریں، پی ایس پی کسی جماعت سے مقابلہ کرنے کیلئے نہیں بنائی، پی ایس پی عوام کے تمام مسائل حل کرے گی، کرپشن کے ریٹ بڑھ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں آٹا وافر مقدار میں موجود تھا لیکن سستی قیمت پر ایکسپورٹ کر دیا گیا جو حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔