مقام ابراہیم کے بارے میں دلچسپ معلومات

Interesting information about Maqam Ibrahim
کیپشن: فائل فوٹو

مکہ مکرمہ: مسجد حرام کے صحن میں خانہ کعبہ کے عین سامنے سنہری جالیوں والا ایک گنبد ہے جسے مقام ابراہیم کیا جاتا ہے۔ مسلمانوں کیلئے یہ بہت متبرک مقام ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کے اندر کیا ہے؟ آئیے ہم آپ کو اس بارے میں دلچسپ معلومات سے آگاہ کرتے ہیں۔

تاریخ پڑھی جائے تو ہمیں یہ پتا چلتا ہے کہ اس مقام پر وہ پتھر ہے جس پر اللہ تعالیٰ کے انتہائی برگزیدہ بندے حضرت ابراہیم علیہ السلام نے کھڑے ہو کر خانہ کعبہ کی تعمیر کی تھی۔ اس مقدس پتھر پر حضرت ابراہیم علیہ السلام کے قدم مبارک کے نشان ہیں، اس لئے اس کی حفاظت کیلئے اسے تانبے کے خول سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ میں چھپنے والی دلچسپ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقام ابراہیم کی حفاظت کیلئے جو ستون تعمیر کیا گیا ہے اس کے اندر ہی وہ بابرکت پتھر موجود ہے۔ اس مقام کا رقبہ اٹھارہ مربع میٹر ہے۔ تاریخی طور پر مقام ابراہیم کی کئی بات تزین و آرائش کی گئی لیکن آخری مرتبہ اسے 1387ھ میں اس کی مرمت کا کام کیا گیا۔

مقام ابراہیم پر تعمیر مینار کے گنبد کا وزن ایک کلو سات سو پچاس گرام، اونچائی ایک اعشاریہ تیس میٹر، نیچے والا قطر چالیس جبکہ بالائی قطر بیس سینٹری میٹر ہے۔