پاکستان میں چوبیس گھنٹوں کے دوران عالمی وبا سے مزید 58 افراد جاں بحق

Corona virus kills 58 more patients in Pakistan
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: ملک میں عالمی وبا کے وار جاری ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 58 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ حالیہ اضافے سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 11376 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں میں 1873 افراد میں وبائی مرض کی تصدیق ہوئی۔ اس اضافے سے مریضوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 35 ہزار 914 جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 34 ہزار 412 ہو گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 90 ہزار 126 ہے۔ 24 گھنٹے میں مثبت آنے کی شرح 4.3 فیصد رہی جبکہ مزید 10 مریضوں کی حالت تشویشناک ہوئی۔ ملک میں مجموعی طور پر وبائی مرض میں مبتلا 2228 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

سندھ میں وبائی مرض میں مبتلا مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 42 ہزار 54، پنجاب میں 1 لاکھ 54 ہزار 717، بلوچستان میں 18 ہزار 754، خیبر پختونخوا میں 65 ہزار 740، اسلام آباد میں 40 ہزار 892، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 902 اور آزاد کشمیر، 8 ہزار 855 ہو گئی ہے۔ 

سب سے زیادہ مثبت کیسز کی شرح حیدر آباد میں 25.76 فیصد جبکہ دوسرے نمبر پر میرپور میں 18.75 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ بہاولپور 2.53 فیصد، فیصل آباد 2.92 فیصد، گوادر 0.71 فیصد، لاہور میں 6.42 فیصد، ملتان 3.63 فیصد، راولپنڈی میں 3.14 فیصد، کوئٹہ میں 1.05 فیصد، اسلام آباد 1.33 فیصد، اور میرپور میں 18.75 فیصد ریکارڈ کی گئی۔