گوڈذیلا ورسز کونگ کا پہلا ٹریلر جاری 

گوڈذیلا ورسز کونگ کا پہلا ٹریلر جاری 

نیویارک : فلم گوڈزیلا ورسز کونگ کا پہلا ٹریلر جاری کردیاگیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے ۔ 

یوٹیوب پر اب تک فلم گوڈزیلا ورسز کونگ کے ٹریلر کو ایک دن میں 17 کروڑ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں ۔ وارنر بروز کے بینر تلے بننے والی سنسنی خیز فلم میں آیک طرف زمین پر حکمرانی کرنے والی سب سے بڑی مخلوق کنگ کانگ موجود ہے۔

جب کہ دوسری جانب سمندر کا خوفناک راجہ گاڈزیلا وحشیانہ دھاک بٹھائے ہوئے ہیں ۔ بڑے پردے پر فلم اسی سال مارچ میں ریلیز کی جائیگی ، جس کا مداحوں کو بے چینی سے انتظار ہے ۔