بھارتی حکومت نے ٹک ٹاک سمیت 59 چین ی ایپس پر مستقل پابندی عائد کردی  

بھارتی حکومت نے ٹک ٹاک سمیت 59 چین ی ایپس پر مستقل پابندی عائد کردی  

نئی دہلی : بھارتی حکومت نے ٹک ٹاک اور وی چیٹ سمیت  59 ایپلیکیشنز پر پر مستقبل طور پر پابندی عائد کردی ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق ان پر ایپس پر بھارت کی وزارت برائے الیکٹرونکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے پابندی عائد کی ہے ، قبل ازیں ان ایپلیکیشنز پر جون 2020 میں پابندی عائد کی گئی تھی تاہم اب کہا جارہاہے کہ حالیہ پابندی مستقبل طور پر عائد کی گئی ہے ۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت نے کمپنیوں سے تفصیلات طلب کی تھیں کہ وہ صآرفین کی کیا کیا تفصیلات جمع کرتے ہیں انہپیں کن مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں ۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق بظاہر لگ رہاہے کہ کمپنیوں کی جانب سے دیے گئے جوابات حکومت کو مطمئن نہیں کرکسے جس کی وجہ سے متسنبقل طور پرباپندی عائد کی گئی ۔ 

قبل ازیں جون 2020 میں بھارت حکومت نے چین کےس اتھ جاری کشیدگی کے دوارن ٹک ٹاک سمیت 59 چینی ایپس پر پابندی کا اعلان کیا تھا ۔ علی بابا گروپ کے یوسی براؤزر ، فیشن ایپ شائن  اور بائیڈو میپس پر بھی پابندی عائد کردی گئی تھی ۔ 

چین کے ساتھ لداخ کے سرحدی علاقے میں کشیدگی کے دوران انڈین حکومت نے اس فیصلے کو ایمر جنسی حل اور قومی سلامتی کے لیے ضروری قدم بتایا تھا۔