شفقت محمود نے آن لائن امتحان کا گرین سگنل دیدیا 

شفقت محمود نے آن لائن امتحان کا گرین سگنل دیدیا 

اسلام آباد: طلبہ کا احتجاج رنگ لانے لگا ہے ، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے آن لائن امتحانات کا گرین سگنل دے دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  سوشل میڈیا سائیٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیرتعلیم نے کہا ہے کہ بعض جامعات کے طلبہ مطالبہ کررہے ہیں کہ ان کے امتحانات آن لائن ہونے چاہیے.

کیونکہ انہوں نے پڑھائی بھی آن لائن کی ہے ۔ آن لائن امتحان کا فیصلہ یونیورسٹیز نے کرنا ہے ، لیکن پھر بھی ہم نے ہائرایجوکیشن کمینش ایچ ای سی سے کہا ہے کہ وہ یونیورسٹیز  کے وائس چانسلرز سے رابطہ کریں اور دیکھیں کہ کیا موجودہ حالات میں اس سال آن لائن امتحانات ممکن ہوسکتے ہیں .

انہوں نے کہا کہ جامعات کو بھی دیکھنا ہوگا کہ کیا ان  کے پاس اتنی فنی صلاحیت موجود ہے کہ وہ تمام طلبہ کے آن لائن امتحانات لے سکیں کسی کے پیچھے نہیں چھوڑا جاسکتاہے ۔ 

وفاقی وزیرتعلیم نے کہا ہے کہ جامعات کو یہ بھی یقینی بنانا ہوگا کہ اچھے نمبر حاصل کرنے کے لیے آن لائن امتحانات کا غلط استعمال نہ کیا جاسکے ، اچھے سوالیہ پرچے بنانا سب سے ضروری ہے ۔