سکھوں نے لال قلعہ پر خالصتان کا پرچم لہرا دیا

سکھوں نے لال قلعہ پر خالصتان کا پرچم لہرا دیا

نئی دہلی : بھارت  میں کسان احتجاج شدید ہوگیا ،سکھوں نے  لال قلعہ پر خالصتان کا پرچم لہرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے لاکھوں کسان جن میں سکھوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے ، بھارت کے نام نہاد یوم  جمہوریہ کو یوم سیاہ بنا کر    مودی سرکار کی ارتھی  جلادی ۔


ْبھارتی فوج اور پولیس  کا نہتے کسانوں پر تشدد ان کے جذبے کو نہ روک سکا ،لاکھوں بھارتی کسان  گھوڑوں ، کرینوں اور ٹریکٹرز  پر سوار ہوکر تمام رکاوٹیں توڑتے ہوئے  دلی میں داخل ہوگئے ،اور پولیس کی گولیوں اور لاٹھیوں کا سامنا کرتے ہوئے   ہوئے سیدھا لال قلعہ پر دھاوا بول دیا ، اور لال قلعہ پر خالصتان کا جھنڈا لہرا دیا ۔

بھارت کے  یوم جمہوریہ پر بھارتی فوج  کی پریڈ کے جواب میں کسانوں کی متوازی پریڈ کا انعقاد کرکے دنیا بھر کو حیران کردیا ہے ۔دہلی میں کرفیو جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ،مودی سرکار لال قلعہ بند کر کے پریڈ کا روٹ کم کرنے پر مجبور ہوگئی۔کسانوں کا کہنا ہے متنازعہ زرعی قوانین منسوخی  نہ ہوئے 
تو  یکم فروری سے بھارتی پارلیمنٹ کی طرف مارچ ہوگا۔

مشتعل کسانوں کو روکنے کے لیے بھارتی پولیس نے گولیاں چلادیں ہیں ۔فائرنگ سے ایک کسان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔لیکن اس کے باوجود کسانوں کا کہنا ہے ،متنازعہ زرعی قوانین منسوخ  نہ کیے تو یکم فروری کو بھارتی پارلیمنٹ کی جانب مارچ ہوگا۔


ادھر  مقبوضہ کشمیر میں بھی   گھروں اور دکانوں پر سیاہ پرچم لہرا کر دنیا کو بتادیا ، بھارت ظالم ہے اور کشمیر پر قابض ہے ۔